تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

خدمات کے اعتراف میں ریاض کی شاہراہ مقتول محافظ عبدالعزیز الفغم کے نام سے منسوب

ریاض : شاہی خاندان کے مخلص محافظ مقتول میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ریاض کے گورنر نے انہیں منفرد اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک اہم شاہراہ کو میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے نام سے موسوم کیا گیا ہے،الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز نے اپنے نائب شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز کی جانب سے دارلحکومت کی ایک سڑک کو مقتول میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے نام کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

سڑک کا نام میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے نام پر رکھنے کا فیصلہ سعودی عرب کی قیادت اور وطن کے لیے مرحوم کی خدمات کا اعتراف ہے-

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مقتول جنرل عبدالعزیز الفغم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک سڑک کو ان کے نام موسوم کیا گیا ہے یہ صرف ایک اعزاز ہے، انہیں سرکاری سطح پر مزید اعزازات بھی دیے جائیں گے۔

خیال ہے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے محافظ خاص میجر جنرل عبدالعزیز الفغم اپنے دوست کے گھر تھے جہاں ان کے ایک مشترکہ دوست نے کسی بات پر جھگڑا شروع کردیا۔ آخر کار اس نے انہیں گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ ان کی موت کے بعد انہیں سرکاری سطح پرشاہوں کا محافظ کا لقب دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -