ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

نمیر خان نے افسوسناک خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار نمیر خان نے افسوسناک خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں‘ سے نمیر خان نے اداکاری کا آغاز کیا اور اس کے بعد کئی ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

تاہم حال ہی میں نمیر خان نے انسٹاگرام پر ننھے بھتیجے کے ساتھ تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ان کے بھتیجے کا انتقال ہوگیا ہے۔

اداکار کے بھتیجے کے انتقال کی خبر پر مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا تاہم انہوں نے بعد یہ پوسٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹا دی ہے۔

نمیر خان کے بھائی سمیر نواز خان نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے دکھ اور صبر کا اظہار کیا۔

 انہوں نے لکھا کہ ہر چیز اللّٰہ تعالیٰ کی امانت ہے اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں