تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کیلیے نام سامنے آگئے

لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ناموں کی سمری ارسال وزیراعظم کو بھیج دی گئی۔

ذرائع کے مطاب قسمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کی گئی ہے۔ چیف ‏سیکریٹری کیلئےکامران افضل، بابرحیات تارڑ، احمد نواز سکھیرا کا نام شامل ہے جب کہ آئی جی پنجاب کیلئے راؤ ‏سردار، ظفر اقبال اور محسن بٹ کا نام بھجوایا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بھی 3،3 نام گزشتہ روز بھجوائے گئے تھے۔ وزیراعظم پنجاب حکومت کی سفارشات ‏دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔ وزیراعظم کی منظوری کےبعدپنجاب میں اعلی افسران کی تعیناتی ہوگی۔

چیف سیکریٹری کیلئےکامران افضل کے نام پر متعددسینئر افسران کےتحفظات ہیں بعض سینئر افسران نے تحفظات ‏سے متعلقہ حکام تک پہنچائے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوامی رابطوں کے بعد سیاسی،انتظامی ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ ‏کیا ہےل

عثمان بزدار نے آئندہ دو سال تبدیلیاں خود کرکےفرنٹ فٹ پر کھیلنےکا فیصلہ کیا ہے، عثمان بزدار تین سال تک ‏تبدیلیوں کےفیصلےوفاق کی مشاورت سےکرتےرہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وزیراعلیٰ پنجاب اپنی سیاسی،انتظامی ٹیم میں تبدیلیاں خودکریں گے، عثمان بزدار چند ‏روز میں کابینہ،انتظامی ٹیم میں تبدیلیوں کااعلان کرینگے، اسی تناظر میں عثمان بزدار آئی جی پنجاب،انتظامی ‏افسران کےنام خود وفاق کوبھیجیں گے۔

Comments

- Advertisement -