تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایس ای سی پی سے حساس ڈیٹا کیسے لیک ہوا؟ شوکاز جاری ہونے والے افسران کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد : ایس ای سی پی سے حساس ڈیٹا لیک کرنے کے معاملے پر شوکاز جاری ہونے والے افسران کے نام سامنے آگئے، انکوائری کمیشن تمام افسران کو سنے گا، جس کے بعد باضابطہ کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی سے حساس ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے ، ایس ای سی پی نے جن دس افسران کے نام شوکاز جاری کئے اُن کے نام بھی سامنے آگئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹرمارکیٹ سرویلنس ارسلان ظفر، جوائنٹ ڈائریکٹرآئی ٹی زاہد حسین،ڈپٹی ڈائریکٹرآئی ٹی حسین سروش کو شوکاز جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ جوائنٹ ڈائریکٹرآئی ٹی محمد سہیل، ڈپٹی ڈائریکٹرآئی ٹی حماداحمد،اسسٹنٹ جوائنٹ ڈائریکٹر کمپنیزرجسٹریشن صادق شاہ،اسسٹنٹ جوائنٹ ڈائریکٹر کمپنیز رجسٹریشن عادل علی،جمال زیدی کو بھی نوٹسزجاری ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں : حساس ڈیٹا لیک ہونے کا معاملہ، ایس ای سی پی کے 10 افسران کو شوکاز جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران سےانتیس ستمبر تک تحریری جواب طلب کیا گیا ہے، تحریری جواب ملنےکےبعدانکوائری کمیشن تمام افسران کوسنےگا، افسران سےمؤقف لینے کے بعدباضابطہ کارروائی کی جائے گی۔

گذشتہ روز وفاقی کابینہ میں وزراء نے ایس ای سی پی کا ڈیٹا لیک ہونے کا معاملہ اٹھایا تھا، وزراء نے وزیر اعظم کو ڈیٹا لیک انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین ایس ای سی پی کی ملاقات ہوئی تھی، چیئرمین ایس ای سی پی نے وزیراعظم کو ڈیٹا لیک انکوائری سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے ریکارڈ کی ترمیم اور چھیڑ چھاڑ کے حوالے سے عائد ہونے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر ڈیٹا کی تبدیلی کے حوالے سے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر مواد کی تبدیلی کے دعوے من گھڑت ہیں، کمیشن کی ویب سائٹ پر محدود نوعیت کی معلومات جاری کی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -