پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدمقابل ہیں۔
زلمی کے 169 رنز کے تعاقب میں یونائیٹڈ کی شاندار بیٹنگ جاری ہے، اسٹرلنگ اور الیکس ہیلز پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے سنچری اسٹینڈ فراہم کیا ہے۔
Name’s Stirling. Paul Stirling. #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvIU pic.twitter.com/gLL68mtukZ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 30, 2022
دائیں ہاتھ کے بلے باز اسٹرلنگ نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری تیز ٹرین ففٹی بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
انہوں نے 18 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کر کے پی ایس ایل کی تیز ترین ففٹیز بنانے والوں کی فہرست میں اپنا نام درج کر وایا ہے۔
اس سے قبل آصف علی نے 2020 اور کامران اکمل نے 2018 میں 17 گیندوں پر تیز ترین ففٹی بنانے کے ریکارڈز قائم کیے تھے۔
پال اسٹرلنگ 57 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔