The news is by your side.

Advertisement

نمیبیا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار کامیاب، نیدرلینڈز کو شکست

ابوظبی: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میں نمبیبیا نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کی جانب سے دیا جانے والا .165 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا، آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے شاندار 66 رنز کی اننگز کھیلی

جے جے اسمتھ 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اوپنر اسٹیفن بارڈ نے 19 رنز کی اننگز کھیلی، گرہاڈ ایرسمس 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے فریڈ کلاسن، ٹم وینڈر پیٹر سیلار نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیدرلینڈز نے 4 وکٹوں پر 164 رنز اسکور کیے تھے، نیدرلینڈز کے میکس 70 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے۔

نمیبیا کی جانب سے فرائے لنک نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، ڈیوڈ ویزے نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں