جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

نمرہ شاہد نے انڈسٹری میں فیورٹ ازم کو بے نقاب کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ نمرہ شاہد نے شوبز انڈسٹری میں فیورٹ ازم کو بے نقاب کردیا۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے کہا کہ شادی کے بعد انڈسٹری سے تقریباً 3 سال کا بریک لیا ڈراموں سے علیحدگی کا اعلان نہیں کیا تھا اور نہ ہی میرے پاس کوئی پروجیکٹ تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب واپس آئی تو حالات بدل چکے تھے اب سوشل میڈیا فالوورز کاسٹنگ کے لیے بڑا پیرا میٹر بن گیا ہے۔

نمرہ شاہد کے مطابق میں اس رجحان سے متفق نہیں ہوں لیکن سوشل میڈیا فالوورز دیکھ کر ڈراموں میں کاسٹ کرنا ایک حقیقت بن گیا ہے۔

یہ پڑھیں: نمرہ شاہد نے دانش تیمور کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ظاہر کردی

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں جانبداری اور لابی حقیقت ہے جن سے بار بار آپ کو نمٹنا پڑتا ہے، آپ دیکھیں کہ کوئی لڑکی نئی آئی ہے اور بڑے پروجیکٹ کررہی ہے کیونکہ وہ پی آر میں اچھی ہے جبکہ اس کا پہلا پراجیکٹ اچھا نہیں رہا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے دس سال میں کوئی 25 سے 30 ڈرامے کیے ہوں گے تو کوئی ایک دو ایسے ہوں جس کے پوسٹر پر میری تصویر لگی ہوگی۔

نمرہ شاہد نے کہا کہ میری ٹائٹل پر تصویر نہیں لگتی اور جواب آتا ہے کہ چینل نہیں چاہتا کہ آپ کی تصویر لگے کیونکہ پروجیکٹ بھی بیچنا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں