بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

نمرہ شاہد نے شادی کی دلچسپ تفصیلات بیان کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے شادی کی دلچسپ تفصیلات بھی بیان کیں۔

ادکارہ نمرہ شاہد نے حال ہی میں نجی میگزین کے شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا اور شوہر زکریا خان سے ہونے والی پہلی ملاقات کا احوال بھی سنایا۔

انہوں نے بتایا کہ شوہر زکریا فلم پروڈیوس کررہے تھے جس میں ہم دونوں نے ساتھ کام کیا، میری ان سے پہلی ملاقات وہیں ہوئیں تاہم اس وقت مجھے علم نہیں تھا کہ وہ پروڈیوسر ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمارا زیادہ تر تعلق کام کی حد تک ہی تھا اور ہم اپنے سینئر کی ریہرسل کے دوران ملا کرتے تھے۔

یہ پڑھیں: لوگ کہتے ہیں میں کاجول جیسی لگتی ہوں، نمرہ شاہد

نمرہ شاہد نے بتایا کہ ہماری سیٹ پر اچھی دوستی ہوگئی اور ایک دوسرے سے خاندانوں کی باتیں شیئر کیں پھر تین ماہ بعد ہی انہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کردی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جلدی شادی اس لیے کی کیونکہ زندگی میں سیٹل ہونا چاہتی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اب میری ایک پیاری سی تین سال کی بیٹی ہے، شوبز سے وقفہ لیا اور بعد میں کیریئر دوبارہ شروع کرنے کا سوچا تو شوہر اور والدہ سے بات کی، اب میں مختلف پروجیکٹ میں کام کررہی ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں