نئی دہلی(9 اکتوبر 2026): بالی ووڈ کے آنجہانی سینئر اداکار نانا پاٹیکر کی غیر فطری موت (یو ڈی) کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بالی ووڈ اور مراٹھی سنیما کے نامور اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال کے بعد گوا پولیس نے قانونی تقاضوں کے پیش نظر طبی اور قانونی طور پر غیر فطری موت (Unnatural Death) کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
75 سالہ اداکار نانا پاٹیکر جمعرات کو گوا کے علاقے ڈونا پاؤلا میں اپنی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ پولیس کے مطابق جب انہیں گوا کے بامبولم میں واقع منی پال اسپتال لایا گیا تو وہ مردہ حالت میں تھے۔
منی پال اسپتال کے شعبہ آنکولوجی کے سربراہ ڈاکٹر شیکھر سالکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک میڈیکو لیگل کیس تھا کیونکہ اداکار کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ دم توڑ چکے تھے، جس کے بعد اسپتال کی جانب سے پولیس کو باضابطہ اطلاع دینا لازمی تھی۔
VIDEO | Pune: Actor Nana Patekar cremated with full state honours at his farmhouse in Donje.
His son Malhar Patekar says, “…The most important thing is that a person like Nana Sahib never really leaves us. I said this for the past two days as well: a person like Nana Sahib lives on through his work…In Marathi, we call such people ajaramar, meaning immortal. That is one thing. The second thing is that he always had one thought. He used to repeat one line again and again: ‘Let’s get together in the name of humanity and work for the betterment of the world’.”
(Full video available on PTI Videos – https://t.co/bIyFWTfmBd)
— Press Trust of India (@PTI_News) October 8, 2026
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں اکیلے ہونے کی حالت میں موت واقع ہونے اور مردہ حالت میں اسپتال لائے جانے کے تناظر میں کسی بھی قسم کے شک و شبہ کو ختم کرنے کے لیے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کرنا ایک معمول کی قانونی کارروائی ہے۔
دوسری جانب اداکار کی میت کو اسی روز گوا سے ہوائی جہاز کے ذریعے پونے لایا گیا تھا، جہاں جمعرات کی دیر شب ان کے ڈونجے فارم ہاؤس میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔ ہزاروں مداحوں اور نامور شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
آخری رسومات کے بعد نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’نانا صاحب جیسی ہستیاں کبھی تنہا نہیں چھوڑتیں، ان کے کارنامے انہیں ہمیشہ زندہ رکھتے ہیں۔‘
دیر رات آخری رسومات ادا کرنے کے فیصلے پر وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ان کا انتقال صبح کے وقت ہو چکا تھا اور میت کو گوا سے پونے کے فارم ہاؤس لانے میں کافی وقت لگ گیا تھا، اس لیے خاندان نے تمام حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اسی دن آخری رسومات ادا کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ مزید تاخیر نہ ہو۔


