ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

نینسی پیلوسی نے کئی دہائیوں پر محیط سیاسی کیریئر کو خیرباد کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(7 نومبر 2025): امریکی ایوان نمائندگان کانگریس کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے سیاسی کیریئر کے اختتام کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا۔

85 سالہ نینسی پیلوسی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ سب سے پہلے یہ خبر سان فرانسسکو کے عوام سنیں، کہ وہ آئندہ کانگریس کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔

نینس یپیلوسی اس وقت کانگریس کی اپنی 19ویں مدت مکمل کر رہی ہیں جو تین جنوری 2027 کو ختم ہوگی۔ 2007 میں امریکی تاریخ میں ایوانِ نمائندگان کی پہلی خاتون اسپیکر بننے والی نینسی پیلوسی کو امریکی سیاست میں ایک انتہائی ذہین، اسٹریٹجک اور مؤثر رہنما کے طور پر جانا جاتا ہے۔

انہوں نے سابق صدر باراک اوباما کے دور میں تاریخی ہیلتھ کیئر ریفارم بل کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا جبکہ سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں انفرا اسٹرکچر اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم قوانین کو ایوان سے منظور کرایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں