لاہور: ننکانہ صاحب کے ایک گھر میں آگ لگنے سے ماں اور 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی قصبے موڑ کھنڈا کے علاقے ملک آباد میں گیس سلنڈر میں لیکج ہونے کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
گھر میں آگ لگنے کے باعث کمرے میں سوئے ماں اور 3 بچے جن میں 14 سالہ ناظم،12 سالہ نظام اور 10 سالہ ماریہ کے نام شامل ہیں جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے میں پیش آنے والے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
مزیدپڑھیں:ڈسکہ کےگھر میں آتشزدگی،3معذور بچےجاں بحق
یاد رہے کہ دو روز قبل ڈسکہ کے ایک گھر میں رکھے گیس سلنڈروں کےباعث آگ لگنےسےتین معذور بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
مزیدپڑھیں:گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی،3مزدور جاں بحق
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ لاہور کے راوی روڈ پر واقع کپڑے کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے تین مزدور جان کی بازی ہارگئےتھے۔