کراچی (12 مارچ 2026): شہر قائد کے رہائشی نے ننکانہ صاحب سے لڑکی اغوا کر لی، تاکہ اس کی یہ کوشش اس وقت ناکام ہوئی جب ریلوے پولیس نے اسے دھر لیا۔
ریلویز پولیس فیصل آباد نے جواں سال لڑکی عائشہ کو اغوا کی غرض سے ننکانہ صاحب سے کراچی لے جاتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
18 سالہ لڑکی کو کراچی کے رہائشی رضا نے اسکول سے واپسی پر اغوا کیا تھا اور زبردستی اپنے ساتھ شادی کرنے کی غرض سے ننکانہ صاحب سے کراچی لے جانا چاہتا تھا۔
ریلویز پولیس کو یہ لڑکی پریشانی کی حالت میں ریلوے اسٹیشن فیصل آباد سے ملی، مزید تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ لڑکی کے ورثا نے اس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ صدر ننکانہ صاحب میں درج کروا رکھا تھا۔
سمدھی کے کہنے پر پولیس بار بار جھوٹے کیس میں پھنسا رہی ہے، تاجر نے اعلیٰ پولیس حکام سے مدد مانگ لی
ریلویز پولیس فیصل آباد نے لڑکی کو اس کی مرضی سے قانونی ورثا کے حوالے کیا اور اغوا کار کو مزید کارروائی کے لیے سب انسپکٹر تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے حوالے کر دیا۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں



