تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نقل کفالہ : سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی افراد کیلئے اہم اعلان

ریاض : سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کو نقل کفالہ یعنی اسپانسر شپ ٹرانسفر کرانے کیلئے مشروط طور پر اجازت دے دی گئی ہے، تاہم اقامے کی تجدید ایک سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں لاکھوں غیر ملکی افراد سعودی گھروں میں ڈرائیوروں یا گھریلو ملازمین کے طور پر مختلف خدمات انجام دے رہے ہیں جنہیں ملازمت کو تبدیل کرنے یا اس سے بہتر جگہ جانے کیلئے کفیل کی اجازت درکار ہوتی ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزارت محنت نے ایک حکم جاری کیا ہے جس کے مطابق ایسے ملازمین کو نقل کفالہ ( اسپانسرشپ ٹرانسفر) کی اجازت ہے تاہم کوئی بھی گھریلو ملازم کسی ادارے میں نقل کفالہ نہیں کرسکتا۔ اس پابندی سے بے شمار ڈرائیور نقل کفالہ کے سلسلے میں پریشان ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت محنت و سماجی بہبود نے انسانی بنیادوں پر گھریلو عملے کو اداروں میں نقل کفالہ کی مشروط اجازت دینا شروع کردی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے غیر ملکیوں کے مسائل حل ہوں گے۔ تاہم وزارت کی شاخوں سے گھریلو ملازم اداروں میں نقل کفالہ کراسکتے ہیں اور اس پر عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت محنت کا کہنا ہے کہ نقل کفالہ کی ایک شرط یہ بھی لگائی ہے کہ گھریلو مکازم کے اقامے کی تجدید کی مدت ایک سال سے زیادہ نہیں ہوگی اگر گھریلو کارکن کے اقامے کی تجدید ایک برس سے زیادہ ہوگئی ہو تو اس کی نقل کفالہ کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی کیوں کہ گھریلو ملازمین کو ادارہ جاتی فیس سے استثنیٰ حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -