اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک نشہ آور ادویات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، مسافر نے نشہ آور ادویات نمکو کے پیکٹس میں چھپا رکھی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نشہ آور ادویات کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
مسافر نشہ آور ادویا ت سعو دی عرب لے کر جارہا تھا۔ اے ایس ایف نے شک کی بنیاد پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو نمکو کے پیکٹ سے نشہ آور2560نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار
عملے نے مسافر بلال خان کو حراست میں لے لیا ۔ بلال خان سعودی پرواز ایس وی 723 سے ریاض جا رہا تھا اے ایس ایف کے مطابق ملزم نمکو میں گولیاں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنا چاہتا تھا۔
اے ایس ایف نے مسافر بلال خان کو قانونی کاروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کردیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی قسم کی ایک کارروائی میں اے ایس ایف نے منشیات لے کر جانے والے ایک مسافر کو حراست میں لیا تھا۔