اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

مودی نے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے کیا مشورہ لیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی (01 جنوری 2026): امریکا میں جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین کی ای میلز میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نام بھی سامنے آ گیا۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بدنام زمانہ ایپسٹین کے ساتھ مودی کے تعلق کو بھارت کے لیے انتہائی شرمناک قرار دے دیا۔

کانگریس کا کہنا تھا کہ ایپسٹین نے اپنی ای میل میں واضح لکھا کہ مودی نے اس سے مشورہ لیا اور اسرائیل گئے، وہاں امریکی صدر کے فائدے کے لیے ناچ گانا کیا اور یہ کرنا کام کر گیا۔

بھارت میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی تجویز سامنے آگئی

کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ یہ قومی وقار، بین الاقوامی ساکھ کا معاملہ ہے اس پر وزیر اعظم مودی کو جواب دہ ہونا چاہیے، واضح ہو گیا کہ وزیر اعظم مودی کا جیفری ایپسٹین کے ساتھ بہت گہرا اور پرانا تعلق ہے۔

رہنما نے کہا مودی بتائیں کہ وہ ایپسٹین سے کس قسم کا مشورہ لے رہے تھے؟ اسرائیل میں کیوں ناچے گائے؟ اس سے ٹرمپ کو کیا فائدہ ہوا؟ ایپسٹین فائلز کے مطابق ای میل مودی کے جولائی 2017 کے دورہ اسرائیل کے 3 روز بعد لکھی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں