ماسکو: بین الاقوامی آداب سے ناواقف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس میں ’گارڈ آف آنر‘ کے دوران بے
موقع چہل قدمی کرکے ساری دنیا کو بھارت پرہنسنے کا موقع فراہم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ روز ماسکو پہنچے جہاں ان کا استقبال بھارت اورروس
کے اعلیٰ سفارتی حکام نے کیا۔
ماسکو میں نریندر مودی کے استقبال کے موقع پربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
بین الاقوامی آداب سے ناواقف بھارتی وزیراعظم گارڈ آف آنر کے دوران نشر ہونے والے روسی قومی ترانے کا
احترام کرنے کے بجائے اکیلے ہی گارڈ آف آنر کا معائنہ کرنے چل دئیے۔
بھارتی وزیراعظم کی اس بے محل اورغیرمتوقع حرکت پر ان کے برابر میں کھڑے روسی افسر نے انکا پیچھا کیا
اور روک کرسفارتی آداب سے آگاہ کیا۔
نریندر مودی روس میں ہونے والی سولہویں بھارت روس میٹنگ کے سلسلے میں روس گئے ہیں جہاں انہوں نے
روسی صدر ولادی میرپوتن سے بھی ملاقات کی۔
نریندر مودی بھارت کے وزیراعظم بننے کے بعد پہلی مرتبہ اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔
Indian PrimeMinister #NarendraModi insults our National Anthem in Russia.
Never elect him again. pic.twitter.com/wmMnkyt6qv
— Naveen (@naveenarendran) December 24, 2015