تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نریندر مودی نے دوسری مرتبہ وزارت عظمی کا حلف اٹھالیا

نئی دہلی : نریندر مودی نے دوسری مرتبہ وزارت عظمی کا حلف اٹھالیا اور 24 رکنی کابینہ تشکیل دے دی گئی تاہم سشما سوراج اور ارون جیٹلی نئی کابینہ کا حصہ نہیں، مودی کی حلف برداری کی تقریب میں 8 ہزار مہمانوں کی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی عام انتخابات میں کامیابی کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے راشٹرا پتی بھون (ایوان صدر)میں بی جے پی کے نریندرا مودی نے مسلسل دوسری مرتبہ وزارت عظمی کا حلف اٹھا کر تاریخ رقم کرلی ہے۔

حلف برداری کی تقریب میں 8 ہزار مہمانوں نے شرکت کی جن میں ملک کی اہم شخصیات کے علاوہ نیپال، بھوٹان، بنگلا دیش، سری لنکا، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کی سرکردہ شخصیات بھی شامل تھے۔

بھارتی وزارت عظمی کی حلف برداری کے بعد نئی بھارتی سرکار کے وزرا کی حلف برداری کا سلسلہ بھی شروع ہوا، مودی کی کابینہ میں راج ناتھ سنگھ، نیتن گدکڑی ، امیت شاہ، ہردیپ سنگھ پوری، دیوی سدانندا گودا، نرملا سیتا رام، رام ولاس پاسوان، سمرتی ایرانی اور مختار عباس نقوی سمیت 24 وزرا شامل ہیں۔

مودی کی نئی کابینہ میں سشما سوراج اور ارون جیٹلی جیسے اہم رہنما شامل نہیں۔

یاد رہے 2014 میں نریندرا مودی کی 45 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جو 2019 تک بڑھتے بڑھتے 75 رکنی ہوگئی تھی، نریندرا مودی نے اس وقت کے پاکستانی  وزیر اعظم نواز شریف کو بھی مدعو کیا تھا تاہم اس مرتبہ پاکستان سے کسی بھی اعلی سرکاری شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں : الیکشن میں فتح ملنے کے بعد مودی کابینہ سمیت مستعفیٰ

واضح رہے کہ بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کانگریس کے علاوہ کسی جماعت نے لگاتار دوسری مرتبہ حکومت بنائی ہے۔

خیال رہے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا کی 542 نشستوں میں سے 303 پر کامیابی حاصل کی، بی جے پی کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے کُل 350 نشستیں حاصل کیں۔

Comments

- Advertisement -