ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

نرگس محمدی کو ضمانت مل گئی، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران کی نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو ضمانت مل گئی، انہیں تہران کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق اسپتال میں نرگس محمدی کی اپنی میڈیکل ٹیم ان کا علاج کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نرگس کو سینے، کمر اور بازوؤں میں شدید درد کی شکایت رہی۔

الجزیرہ کے مطابق نرگس کے حامیوں اور قانونی نمائندوں نے فوری بین الاقوامی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان کی قید نے انسانی حقوق کی اِس کارکن کو موت کا خطرہ لاحق کر دیا ہے۔

نرگس فاؤنڈیشن کی وکیل شیریں اردکانی کا گزشتہ ہفتے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زنجان کے ایک صوبائی اسپتال میں جیل سے منتقلی کے بعد نرگس کی صحت تباہ کن حد تک بگڑ چکی ہے۔

نوبل وصولی کی تقریب کے دن نرگس محمدی کی ایرانی جیل میں بھوک ہڑتال

انھوں نے صحافیوں سے کہا تھا کہ ”ہم کبھی بھی نرگس کی زندگی کے لیے اتنے خوف زدہ نہیں ہوئے؛ وہ کسی بھی لمحے ہمیں چھوڑ سکتی ہیں۔ ہم صرف ان کی آزادی کے لیے نہیں لڑ رہے بلکہ ان کے دل کی دھڑکن جاری رکھنے کے لیے بھی جدوجہد کر رہے ہیں۔“

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں