منگل, جون 16, 2026
اشتہار

ایرانی نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کی حالت تشویش ناک

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس (06 مئی 2026): ایران کی نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایران کی نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کے حامیوں اور قانونی نمائندوں نے فوری بین الاقوامی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قید نے انسانی حقوق کی اِس کارکن کو موت کا خطرہ لاحق کر دیا ہے۔

منگل کے روز پیرس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نرگس فاؤنڈیشن کی وکیل شیریں اردکانی نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے زنجان کے ایک صوبائی اسپتال میں جیل سے منتقلی کے بعد نرگس محمدی کی صحت تباہ کن حد تک بگڑ چکی ہے۔


انھوں نے صحافیوں سے کہا ’’ہم کبھی بھی نرگس کی زندگی کے لیے اتنے خوف زدہ نہیں ہوئے؛ وہ کسی بھی لمحے ہمیں چھوڑ سکتی ہیں۔ ہم صرف ان کی آزادی کے لیے نہیں لڑ رہے بلکہ ان کے دل کی دھڑکن جاری رکھنے کے لیے بھی جدوجہد کر رہے ہیں۔‘‘


نرگس، جنھیں ایران میں خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد پر 2023 کا نوبل انعام دیا گیا تھا، کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انھیں دو مرتبہ دل کے دورے پڑ چکے ہیں اور ان کا وزن بھی کافی کم ہو گیا ہے، جس کی وجہ ان کے خاندان کے مطابق مہینوں تک منظم طبی غفلت رہی ہے۔

ایران نے ایک بار پھر پر امن ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

فاؤنڈیشن کی قانونی ٹیم نے فرانسیسی صدر امانوئل میکرون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تہران کے ساتھ سخت سفارتی مؤقف اختیار کریں تاکہ ان کی رہائی ممکن بنائی جا سکے۔

دسمبر 2025 میں اپنی تازہ گرفتاری سے قبل، نرگس پہلے ہی ریاستی سلامتی کے خلاف سازش اور ایران کی حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کے الزامات میں 13 سال اور 9 ماہ کی سزا کاٹ رہی تھیں، تاہم طبی وجوہ پر 2024 کے آخر سے انھیں عارضی رہائی مل گئی تھی۔ فروری میں انھیں مزید 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ان کے شوہر اور 2 بچے، جو پیرس میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں، کئی سالوں سے ان سے بات کرنے کی اجازت نہیں پا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں