تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

معروف بھارتی اداکارہ سائیکل سے گر پڑیں

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری سائیکل چلاتے ہوئے گر گئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نرگس فخری برطانیہ کے ایک فارم ہاؤس میں سائیکل چلاتے ہوئے گر گئیں جس کی تصاویر اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’جب آپ گریں یا ناکام ہوں تو اس میں بھی اسٹائل اور چہرے پر مسکراہٹ ہونی چاہیے، خود کو سنبھالنے اور آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔‘

اداکارہ سائیکل چلاتے ہوئے پیچھے دیکھ رہی تھیں کہ سامنے موجود ایک رکاوٹ سے ٹکرا کر قلا بازی کھاتے ہوئے گر پڑیں۔

سائیکل پر نرگس فخری کے ساتھ ان کی دوست بھی سوار تھیں جو ویڈیو بنا رہی تھیں۔

نرگس پیچھے دیکھ کر سائیکل چلا رہی تھیں کہ ان کی سائیکل سامنے لگے ہوئے ایک لکڑی کے ٹکڑے سے ٹکرا گئی جس کے بعد سائیکل پر موجود نرگس قلابازی کھاتے ہوئے گھاس پر گریں خوش قمستی سے انہیں کوئی چوٹ نہیں لگی۔

Comments