The news is by your side.

Advertisement

نرگس فخری پاکستانی انڈسٹری میں کام کرنے کے لئے بے تاب

بمبئی: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے پاکستانی انٹرٹیمنٹ انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی خبررساں ادارے آئی این اے این ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے نرگس فخری نے کہا کہ میں پاکستان انڈسٹری میں کام کرنا چاہتی ہوں‌ تا کہ دنیا کو یہ پیغام دے سکوں کہ دونوں ممالک کے درمیان صرف سرحد کا فرق ہے ورنہ ہماری ثقافت، رواج اور رہن سہن سب ایک ہی جیسے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ ایک ایسے وقت میں پاکستان انڈسٹری سے وابستہ ہونے کی خواہش رکھتی ہیں کہ جب دونوں ممالک کے درمیان نسل اور ثقافت کی تفریق اپنے عروج پر موجود ہے۔


نرگس فخری کا کہنا ہے کہ میرے اندر بھی پاکستانی خون موجود ہے، جب ہی میں ہمیشہ پاکستان جانے کے مواقعے تلاش کرتی ہوں، میرے والد پاکستانی اور والدہ انگریز تھیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ اداکاری کا شعبہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے مثبت کام کر کے عوام کے ذہنوں سے منفی تاثرات ختم کئے جاسکتے ہیں، دونوں ممالک کے فنکار اگر مل کر کوشش کریں تو انڈسٹری میں بہت ترقی کے مواقع فراہم کئے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے 2005 سے بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ اب تک تین فلموں میں اداکاری کا فن دکھا چکی ہیں، جبکہ فلم اظہر میں انہوں نے بھارتی بلے باز اظہر الدین کی دوسری بیوی سنگیتا بجلانی کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم اظہر کے بعد وہ ‘ہاؤس فلم 3 ‘ اور ‘بانجو’ میں بھی نظر آئیں گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں