اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

نارووال میں بکری گم ہونے پر 3 انسان قتل کر دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر نارووال میں ملزمان نے بکری گم ہونے کے معاملے پر تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

تھانہ صدر کے گاؤں رتیاں خورد میں گزشتہ روز بکری لاپتا ہوگئی تھی جس کے بعد مقتولین نے ملزمان پر شک کا اظہار کیا تھا جس کے باعث تنازع شدت اختیار کر گیا تھا۔

ملزمان فیض احمد کے اہل خانہ کو قتل کرنے پہنچے۔ فیض احمد کو مویشی چراتے، حنیفاں کو گھر اور شمیم بی بی کو راستے میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

پولیس نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ قاتلوں کی تلاش کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین نے گزشتہ روز بکری گم ہونے پر ملزمان پر شک ظاہر کیا تھا جس کے بعد ملزمان نے مقتولین کو قتل کیا، مقتولین اور ملزمان ایک ہی گاؤں کے رہائشی افراد ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں