تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مریخ سیارے کی ناقابلِ یقین تصاویر سامنے آگئیں

نیویارک: امریکی خلائی ادارے ناسا نے مریخ سیارے کی شفاف ترین اور واضح تصاویر جاری کردیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے مریخ سیارے کی واضح اور جاندار تصاویر جاری کیں جن کو دیکھ کر یہ گمان کیا جارہا تھا کہ شاید یہ کرہ ارض کی تصاویر ہیں۔

واضح رہے کہ مریخ کو کائنات کا سرخ اور سرد ترین سیارہ کہا جاتا ہے، خلا بازوں کے مطابق یہاں کا درجہ حرارت منفی 80 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرخ سیارے پر ریکوناسیس آربیٹر نے مریخ کی مختالف تصاویر لیں جنہیں ناسا کے کنٹرول روم نے حاصل کر کے اب انہیں جاری کردیا۔

یہ ماضی میں جاری ہونے والی تصاویر کے مقابلے میں واضح اور شفاف ہیں، جنہیں دیکھ کر مغالطہ ہوسکتا ہے مگر جب ان کا بغور مشاہدہ کیا جائے تب ہی زمین اور مریخ کے ماحول کے فرق کو پکڑا جاسکتا ہے۔

ناسا کی جانب سے جاری ہونے والی تصاویر میں مریخ پر نیلے رنگ کی ریت، مٹی کا میدان اور گڑھا دیکھا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں کچھ تصاویر میں برفیلی چٹانیں بھی نظر آرہی ہیں۔

ایک تصویر ایسی بھی ہے جس کو دیکھ کر ماہرین نے مریخ پر پانی کی موجودگی کا امکان ظاہر کیا کیونکہ ریت کے ٹیلوں کی مٹی میں نمی کے اثرات تھے۔

ریکوناسیس آربیٹر کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں شہابیہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ جس کی سطح پر گڑھے اور اُن میں کوئی مادہ بھرا ہوا نظر آرہا ہے۔

مزید تصاویر دیکھیں

Comments

- Advertisement -