تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

ناسا نے خلا میں موجود اسٹیشن عوام کے لیے کھول دیا

نیویارک: ناسا نے خلا میں موجود اپنے اسٹیشن کو عوام کے لیے کھول دیا اور  چاند پر جانے اور وہاں رہائش  اختیارکرنے کے خواہش مند افراد کو  سیاحت کی پیش کش بھی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ناسا نے 7 جون کو خلائی اسٹیشن کو کاروبار کے لیے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں کا دورہ کوئی معمولی بات نہیں اور نہ ہی اتنا کم قیمت ہوگا۔

ناسا کے مطابق خلائی اسٹیشن کے دورے پر جانے والے شخص کو کھانے پینے کے اخراجات کے علاوہ یومیہ 11ہزار 250 ڈالر خرچ کرنا ہوں گے، جس میں باتھ روم کی سہولت بھی شامل ہے ۔ کھانے پینے کی مد میں یومیہ 22 ہزار 500 ڈالر جبکہ رات سونے کے لیے بستر وغیرہ کی مد میں 35 ہزار ڈالر کے اخراجات آئیں گے۔ یاد رہے کہ یہ تمام اخراجات فلائٹ کے علاوہ ہیں۔

مزید پڑھیں: ناسا عالمی خلائی اسٹیشن میں غبارے جیسا کمرہ تعمیر کرنے میں کامیاب

ایلن مسکس اسپیس کی جانب سے فلائٹ سروس فراہم کی جاتی ہے، ڈریگن نما بوئنگ طیارہ جو ناسا کے مشن کا حصہ ہے اُس میں سفر کرنے کے تقریباً 5 کروڑ ڈالر کے اخراجات ہیں۔

ناسا کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شوقین شخص تمام اخراجات ادا کرنے کی استطاعت رکھتا ہے تو وہ زمین کو دوسری طرف سے دیکھ سکتا ہے، ماہرین اُس کو خلائی اسٹیشن اور چاند کے دیگر حصوں کا دورہ بھی کرائیں گے۔

دوسری جانب ناسا کی جانب سے اعلان ہونے کے بعد ایما زون کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ’’آؤ چاند پر چلیں’’ نامی پیکج بھی متعارف کرادیا جہاں پر بکنگ کی جاسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -