ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

انسان کو دوبارہ چاند کے قریب لے جانے والا تاریخی مشن تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ناسا نے انسان کو دوبارہ چاند کے قریب لے جانے والا تاریخی مشن تیار کرلیا ہے۔

ناسا کا آرٹیمیس 2 راکٹ اور اورائن خلائی جہاز لانچنگ پیڈ پر پہنچا دیا گیا ہے، آرٹیمیس 2 مشن کا ابتدائی لانچ ونڈو 6 فروری کو مقرر کیا گیا ہے۔

فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپین مشن کی روانگی 6 فروری کو ہوگی جبکہ خلائی راکٹ کا 4 میل کا سفر تقریباً 12 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

 ناسا کا مقصد چاند کے گرد پرواز کا تجربہ حاصل کرنا ہے۔

ناسا کا 10 دن کا مشن انسانوں کے چاند پر جانے کی راہ ہموار کرے گا، مشن میں شامل عملے کی تعداد چار ہے جن میں دو پائلٹ اور دو مشن اسپیشلسٹ شامل ہیں۔

astronauts

اورائن اسپیس کرافٹ عملے کو چاند کے گرد محفوظ سفر فراہم کرے گا، کمانڈر ریڈ ویزمین اور پائلٹ وکٹر گلوور مشن کی قیادت کریں گے، مشن اسپیشلسٹ کرسٹینا کوچ اور جیرمی ہینس سائنسی اور تکنیکی کام انجام دیں گے۔

مشن کے دوران راکٹ اور اورائن جہاز کی کارکردگی اور انسانی بقا کا تجربہ کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں