تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کراچی کے آسمان پر آج شام انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کا نظارہ

کراچی : شہر قائد والے آج امریکی خلائی ادارے ناسا کے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کا شام 6 بج کر 53 منٹ پر خوبصورت نظارہ کرسکیں گے تاہم  اسپیس اسٹیشن 21 اکتوبر تک کراچی کے اوپر موجود رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا کا انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن اس وقت کراچی کے اوپر موجود ہے، کراچی والے 21 اکتوبر تک اس کا نظارہ کرسکیں گے۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر محمد شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن بہت روشن ہے اور 30 روشن ترین ستاروں سے زیادہ چمکدار دکھائی دیتا ہے جبکہ کراچی کے آسمان پر مخصوص اوقات میں با آسانی دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن زمین کے مدار میں موجود ایک بڑا اسپیس کرافٹ ہے، یہ اسٹرونوٹس اور کوسموناٹس کی رہائش کا مرکز بھی ہے جب کہ اسپیس اسٹیشن میں ایک منفرد سائنس لیبارٹری بھی ہے۔

ڈائریکٹر انسٹیٹویٹ اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا آج شام 6 بج کر 53 منٹ پر 2 منٹ کے لئے جنوب مغرب میں نظر آئے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن 21 اکتوبر تک کراچی کے اوپر موجود رہے گا تاہم آج کے بعد وہ دن کے وقت موجود ہوگا ، جس کے باعث رات کے اوقات میں نظر نہیں آسکے گا جبکہ ہفتے اور اتوار کی شب یہ سب سے زیادہ 6 منٹ کیلئے کراچی پر موجود تھا۔

یہ ایک سیٹلائٹ ہے جو تقریباََ 94 منٹ میں زمین کے گرد چکر مکمل کرتا ہے ، یہ 1989 میں امریکی اسپیس ایجنسی ناسا ، روس ، یورپین ، جاپان اور چین کی اسپیس ایجنسی کی جانب سے مشترکہ اسپیس اسٹیشن بنایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -