ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

نصیبو لعل کی بیٹے کے ساتھ پرفارمنس کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سینئر گلوکارہ نصیبو لعل کی بیرون ملک بیٹے کے ساتھ لائیو پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سینئر گلوکارہ نصیبو لعل کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے مراد حسین کے ساتھ اسٹیج پر گلوکاری کرتی نظر آرہی ہیں۔

نصیبو لعل نے لندن اور برمنگھم میں لائیو شو کے دوران اپنے بیٹے سے مداحوں کو ملوایا۔

ویڈیو میں گلوکارہ نصیبو لعل اور ان کے بیٹے مراد حسین کو ایک ساتھ پرجوش انداز میں گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سینئر گلوکارہ اور ان کے بیٹے کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ نصیبو لعل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آفیشل ترانا ’گروو میرا‘ گایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں