قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے قومی اسکواڈ کی مسلسل ٹریولنگ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ پہلے سری لنکا جانا پھر پاکستان آنا اور واپس جانا ہر گز آسان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا کریں ایشیا کپ کا شیڈول ہی ایسا ہے ایڈجسٹ کرنا پڑے گا۔
فاسٹ بولر نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیتیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیل کر دوبارہ لاہور پہنچی ہیں جہاں میچ کھیل کر گرین شرٹس کو دوبارہ سری لنکا روانہ ہونا ہے۔
یاد رہے کہ سری لنکا میں مسلسل بارشوں کے پیش نظر اے سی سی کے سیکریٹری جے شاہ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔
جے شاہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں اس لیے میچز منتقل نہیں کیے کہ وہاں گرمی کی وجہ سے 100 اوورز کروانا آسان نہیں، ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں۔