تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نسیم شاہ نے ’بیٹ‘ کو نیلامی کے لیے پیش کردیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے حسنین کی جانب سے دیے گئے  ’بیٹ‘ کو نیلامی کے لیے پیش کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد حسنین کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسنین نسیم شاہ کو بیٹ بطور تحفہ پیش کررہے ہیں۔

محمد حسنین کہتے ہیں کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ کل نسیم شاہ نے جو اننگ کھیلی وہ لاجواب تھی پاکستان کو میچ جیتا کر تاریخ دہرائی۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ’جاوید میانداد نے شارجہ میں ایسا ہی چھکا لگایا تھا اور اب ہمارا نسیم شہزادے نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔‘

حسنین نے کہا کہ ’یہ میرا بیٹ ہے اور میں اسے نسیم کو بطور تحفہ دے رہا ہے آگے جو ان کی مرضی ہے وہ کریں۔

نسیم شاہ نے بیٹ تحفے میں دینے پر حسنین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’بیٹ کو نیلامی کے لیے پیش کر رہا ہوں اور اس کا آدھا حصہ سیلاب متاثرین کے فنڈز میں جمع کرواؤں گا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں