انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی20) کے فائنل میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔
آئی ایل ٹی 20 کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی، جو کسی بھی بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد توہین آمیز الفاظ، حرکات یا اشاروں کے استعمال سے متعلق ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ فائنل میچ کے 11ویں اوور میں رونما ہوا، جب نسیم شاہ اور ویسٹ انڈیز کے کیرن پولارڈ کے درمیان معمولی تکرار ہوئی۔
View this post on Instagram
نسیم نے اوور کے دوران غیرمناسب ردعمل کا مظاہرہ کیا، جسے میچ آفیشلز نے کھیل کے ضابطوں کے منافی قرار دیا۔
آئی ایل ٹی 20 انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، جس کے بعد باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی اور جرمانہ فوری طور پر عائد کردیا گیا۔
ٹریوس ہیڈ کی ایشز کے آخری ٹیسٹ میں تاریخی سنچری، نیا ریکارڈ بنا دیا
اس واقعے پر کرکٹ حلقوں میں ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے، بعض شائقین کرکٹ نے کہا کہ کہ فائنل جیسے بڑے میچ میں جذبات پر قابو رکھنا ضروری ہوتا ہے، جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ میدان میں گرما گرمی مقابلے کا حصہ ہوتی ہے، تاہم ضابطہ اخلاق کی پابندی ہر حال میں لازم ہے۔


