پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نسیم شاہ پر سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے سینٹرل کرکٹ کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
فاسٹ بولر کو کرکٹ بورڈ نے 27 مارچ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، ان کے جواب کے بعد سماعت مکمل کی گئی۔
پی سی بی کی تین رکنی کمیٹی نے ان کا مؤقف سننے کے بعد جرمانے کا فیصلہ سنایا ہے۔ نسیم شاہ کی غیر مشروط معذرت نوٹ کرلی گئی ہے۔
علاوہ ازیں فاسٹ بولر کے سوشل میڈیا مشیر کو برطرف کردیا گیا ہے، پی سی بی نے سوشل میڈیا مشیر کو بلیک لسٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ نے ایکس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اسٹیڈیم میں آمد پر متنازع بیان دیا تھا۔
خیال رہے کہ فاسٹ بولر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ’راولپنڈیز‘ میں شامل ہیں، جس نے انہیں آٹھ کروڑ 65 لاکھ روپے کے عوض خریدا تھا۔
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں


