The news is by your side.

Advertisement

نسیم شاہ نے انگلینڈ ٹیم کو وارننگ دے دی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انگلینڈ ٹیم کو وارننگ دی ہے کہ اگر اسے بچہ سمجھا گیا تو انگلش کھلاڑیوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیسم شاہ قومی ٹیم کے کم عمر فاسٹ بولر ہیں جن کی عمر 17 سال ہے، کمر عمری میں انگلینڈ جیسی بڑے ٹیم سے ٹکرانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نیسم شاہ نے بھرپور جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بچہ نہ سمجھا جائے، اگر ایسا ہوا تو انگلینڈ کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔

نسیم شاہ نے انگلینڈ سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، آٹھ ماہ کھیل کر نیسم بولنگ کے شاہ بن گئے، نسیم شاہ پانچ وکٹ لینے والے کم عمر فاسٹ بولر اور کم عمر ترین ہیٹ ٹرک کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔

دورہ انگلینڈ میں ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی، شاہین شاہ آفریدی

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے امید ہے کہ ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی، خوشی اس بات ہے کہ کرکٹ واپس آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی وجہ سے مشکل وقت سے گزرے ہیں، وقت سے پہلے انگلینڈ جانے سے بہت فائدہ ہو گا اور امید ہے کہ قومی ٹیم سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں