بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

نسیم شاہ کو پی سی بی نے شوکاز نوٹس جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر جاری کیا ہے اور مقررہ وقت میں نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فاسٹ بولر کے جواب کی روشنی میں پی سی بی قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے ایکس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اسٹیڈیم میں آمد پر متنازع بیان دیا تھا۔

خیال رہے کہ فاسٹ بولر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ’راولپنڈیز‘ میں شامل ہیں، جس نے انہیں آٹھ کروڑ 65 لاکھ روپے کے عوض خریدا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں