آئی ایل ٹی 20 کے فائنل میں نسیم شاہ کے مسکرانے پر کیرون پولارڈ غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی ایل ٹی 20 کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل کے دوران ایم آئی ایمریٹس کے کپتان کیرون پولارڈ اور ڈیزرٹ وائپرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ میں تکرار ہوئی۔
دونوں کھلاڑیوں میں لڑائی 11ویں اوور میں اس وقت ہوئی جب نسیم گیند کروائی اور پولارڈ نے اس کھیل کر سیدھی فاسٹ بولر کے طرف بھیج دی۔
پاکستانی بولر نے گیند اٹھائی اور پولارڈ کو دیکھ کر مسکرائے لیکن پولارڈ نے جارحانہ انداز میں جواب دیا جس سے دونوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی۔
وائپرز کے بیٹر جیسن رائے کے ساتھ مل کر امپائروں نے مداخلت کی اور جھگڑا ختم کروانے کی کوشش کی۔
View this post on Instagram
تاہم فاسٹ بولر نے 16ویں اوور کی پہلی ہی گیند میں پولارڈ کو آؤٹ کرکے بدلہ لے لیا، ویسٹ انڈین بیٹر نے 28 رنز بنائے تھے۔
وائپرز نے فائنل میں ایم آئی ایمریٹس کو 46 رنز سے شکست دے کر پہلا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، وائپرز کے کپتان سیم کرن نے ناقابل شکست 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نسیم شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


