پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے سے قبل کہنا تھا کہ کم بیک کرنا ڈیبیو سے زیادہ مشکل ہے۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی آپ سے توقعات ہوتی ہیں کہ آپ اچھا پرفارم کرو گے۔ جواب ہمیشہ کارکردگی سے دینا چاہیے۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ کرکٹ تبدیل ہوچکی ہے، گیند بازوں کو بلے بازوں سے ایک قدم آگے سوچنا پڑتا ہے۔
اس سے قبل سابق اسپنر سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے فیصل آباد اسٹیڈیم میں دعوت نامہ نہ دینے کا شکوہ کردیا۔
اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سعید اجمل نے کہا کہ کسی نے کال کی نہ اقبال اسٹیڈیم آنے کی دعوت دی، اس میدان پر کھیل کر ٹیسٹ کرکٹر بنا اب ہمیں کون یاد رکھتا ہے یہ روایت چلتی آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بار بار تبدیلیوں سے پاکستان کرکٹ کو نقصان ہورہا ہے، ہر سیریز میں 8، 8 کھلاڑی تبدیل ہوجاتے ہیں۔
سابق کرکٹر نے ٹیم کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کو معلوم ہی نہیں کہ وہ اگلی سیریز کھیل رہا ہے یا نہیں۔
سعید اجمل نے کہا کہ ٹی 20 جیتنے پر مبارک ہے لیکن ہمیں ٹیسٹ کرکٹ برابر نہیں کرنی چاہیے تھی بلکہ جیتنی چاہیے تھے کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیح دیتا ہوں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی وکٹ ڈرائی ہوتی ہے اور اسپن کو زیادہ مدد ملتی ہے، ہمیں اسپن وکٹ بھی بنانی چاہیے جس سے ہمیں فائدہ ہوگا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ اتنے کپتان اور کھلاڑی تبدیل کرنے سے ٹیم سیٹلڈ نہیں ہوتی، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ایک سیریز میں 6 کھلاڑی کھیل رہے تو دوسری سیریز میں آٹھ کھلاڑی ہوتے ہیں، کپتان کو بھی نہیں پتا ہوتا کہ وہ اگلی سیریز کھیل رہا ہے یا نہیں۔


