جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

’کرکٹ کی وجہ سے نسیم شاہ کی خوب پٹائی لگائی‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے والد کا کہنا ہے کہ نسیم کی کرکٹ کی وجہ سے خوب پٹائی لگائی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے والد کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی کرکٹ کی وجہ سے پٹائی لگائی اور آج اسی کھیل نے سر فخر سے بلند کردیا۔

ان کے والد کا کہنا تھا کہ جب وہ کہتا تھا کہ میں پاکستان سے کھیلوں گا تو ہمیں ہنسی آتی تھی کہ چھوٹے سے ڈسٹرکٹ کا لڑکا کہاں پاکستان کی ٹیم میں کھیلے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ نسیم کو کامیابی اس کی والدہ کی دعاؤں سے ملی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں نسیم شاہ نے دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر افغانستان سے یقینی فتح چھین لی تھی۔

میچ کے بعد نسیم شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پورا بھروسہ تھا کہ ہم میچ جیت سکتے ہیں نیٹ میں پریکٹس کرتے ہیں اس لیے یہ یہی اعتماد تھا کہ ہم ہدف پورا کر لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جانتا تھا کہ بولر یارکر کرنے کی کوشش کرے گا اور مجھے یقین تھا کہ میں چھکے مار سکتا ہوں اور ایسا ہی ہوا کوشش کی جو پوری ہو گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں