تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

نسیم شاہ نے اپنی والدہ سے کیا ہوا وعددہ پورا کردیا

قومی بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں وکٹیں لے کر اپنی پرفارمنس کے ذریعے اپنی مرحوم والدہ سے کیا وعدہ بھی پورا کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جب میں نے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی شروع کی تھی تب اس سے پہلے میری والدہ کو کرکٹ کا بلکل بھی پتا نہیں تھا لیکن میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ میں جب بھی 5 آؤٹ کروں گا آپ کے نام کروں گا اور آپ  اس دن مجھے ٹی وی پر دیکھیں گی تو آپ کو بہت خوشی ہوگی۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے وہ آج مجھے دیکھ نہیں سکتیں لیکن آج تک والدہ ہر سیکنڈ میرے ذہن میں رہتی ہیں اور میں یہ پرفارمنس انہی کے نام کروں گا، میں پرفارم کروں یا نہ کروں مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں والدہ سے بات کررہا ہوں۔

پاکستان کی جیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ہر میچ میں بولنگ کو انجوائے کرتا ہوں تاہم  پہلے اوور میں وکٹس اعتماد بڑھاتی ہے لیکن ہم صرف کوشش کرتے ہیں نتیجہ اللہ کی طرف سے آتاہے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں اپنی پوری محنت کرتا ہوں، گراؤنڈ میں اپنا سو فیصد دیتا ہوں،  اگر ہیٹ ٹرک نصیب میں ہوئی تو ضرور ہوگی۔

نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں تبدیلی ہوئی جس کی وجہ سے میرے لیے ون ڈے کی بولنگ آسان ہوئی اب کوشش ہے کہ ون ڈے بولنگ میں بہتری لاکر ون ڈے فارمیٹ میں بہترین بولر بن جاؤں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔

نسیم شاہ ابتدائی 4 ون ڈے میں 15 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -