بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

بھارت اس قابل نہیں پاکستان کیخلاف فوری اوربڑی جنگ چھیڑسکے،ناصر جنجوعہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد::مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ کا کہنا ہے کہ دشمن کا بلوچستان، کراچی کو کاٹنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے،بھارت اس قابل نہیں پاکستان کیخلاف فوری اوربڑی جنگ چھیڑسکے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا دشمن کا بلوچستان، کراچی کو کاٹنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے، پاکستان کو سمندر سے محروم، خشکی سے گھرا بنانے کی کوشش ناکام ہوئی، نیشنل ایکشن پلان پر جلد قوم کو خوشخبری ملے گی۔

ناصرجنجوعہ کا کہنا تھا کہ بھارت اس قابل نہیں پاکستان کیخلاف فوری اوربڑی جنگ چھیڑسکے، پاک فوج مشرقی سرحد پر دشمن کو دندان شکن جواب دے رہی ہے، اقتصادی راہداری دشمنوں کی آنکھ میں کھٹک رہی ہے، دشمن کو فاٹا میں پیشرفت سے روک کر واپس دھکیل دیا ہے۔


مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے، ناصر جنجوعہ


مشیرقومی سلامتی نے کہا کہ داخلی سلامتی کیلئے افواج،خفیہ ایجنسیوں اورسیکیورٹی اداروں کاکردارنمایاں ہے، ملکی سلامتی کولاحق خطرات کاقومی یکجہتی واتحادکےساتھ مقابلہ کیاجاسکتا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر نے مدرسہ اصلاحات کیلئے اہم کرداراداکیا ہے، مدارس کی غیر ملکی فنڈنگ روکنے سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئےہیں، پاکستان کی مسلسل کوششوں کے بعد افغانوں کو اپنی غلطیوں کا احساس ہورہا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں