تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

نصیر الدین شاہ روبۂ صحت، اسپتال سے گھر منتقل

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ کو طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نصیر الدین شاہ کو گزشتہ روز ممبئی کے ہندوجا اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے جہاں وہ نمونیا کی تشخیص کے بعد زیر علاج تھے۔

لیجنڈری اداکار کے بیٹے نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کیں۔

نصیر الدین شاہ کے بیٹے نے انسٹاگرام اسٹوری میں والد کی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں وہ اپنے گھر میں موجود ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نصیر الدین شاہ کی صحت پہلے سے کافی بہتر لگ رہی ہے۔

اداکار کے بیٹے نے بتایا کہ ’آج صبح والد اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر آگئے ہیں۔‘

واضح رہے کہ نصیر الدین شاہ کو 29 جون کو نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

اسپتال میں نصیرالدین شاہ کے پاس ان کی اہلیہ اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ کے ہمراہ بچے بھی موجود تھے۔

Comments

- Advertisement -