جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

نشرا سندھو بنگلادیش کے خلاف عجیب و غریب طریقے سے آؤٹ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ویمنز ورلڈ کپ میں قومی بیٹر نشرا سندھو بنگلادیش کے خلاف میچ میں عجیب و غریب طریقے سے آؤٹ ہوگئیں۔

ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور پوری ٹیم بنگلادیش کے خلاف 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

رامین شمیم 23 اور کپتان فاطمہ ثنا 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں، پانچ بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔

بنگلادیش کی جانب سے معروفہ اختر اور ناہدی اختر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، 130 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔

یہ پڑھیں: نشرہ سندھو نے ون ڈے کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

تاہم سوشل میڈیا پر بیٹر نشرا سندھو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے وہ ایک رن بنا کر شورنا اختر کی گیند پر ہٹ وکٹ آؤٹ ہوئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نشرا وکٹ کے قریب کھڑی تھیں اور کٹ شاٹ کھیلنے گئیں تو بلا وکٹ میں لگ گیا اور وہ وکٹ گنوا بیٹھیں۔

 

Website |  + posts

صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں