site
stats
پاکستان

نشتر اسپتال کے سینیئر ڈاکٹر کو قتل کردیا گیا

ملتان : نشتر اسپتال کے سینئر ڈاکٹر وسیم جاوید کو ان کے سیکیورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر قتل کرکے بآسانی فرار ہوگیا۔

تفصیلات  کے مطابق نشتر اسپتال ملتان کے اے کے ایم ایس ڈاکٹر وسیم جاوید کو ان کے گھر میں سیکورٹی گارڈ نے گولیاں مار کر قتل کردیا جنہیں نشتر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

جب کہ فائرنگ سے ڈاکٹر وسیم کے گھر کام کے لیے آنے والا پلمبر بھی شدید زخمی ہو گیا ہے جسے اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم اس کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔

نشتر اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  گارڈ کی جانب سے چلائی گئی گولی ڈاکٹر وسیم جاوید کے سر میں لگی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ گھر پر کام میں مصروف پلمبر بھی شدید زخمی ہوگیا ہے جسے بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ مفرور ملزم کی تلاش میں مختلف علاقوں میں چھاپے بھی مارے گئے۔

پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے ابھی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اور زخمی پلمبر کے ہوش میں آنے کا انتظار ہے جس کے بیان سے کافی مدد ملنے کی امید ہے۔

 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top