تازہ ترین

نوجوان فاسٹ بولر نے کھلاڑیوں کو زخمی کرکے انگلینڈ کو خبردار کردیا

ڈربی: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پریکٹس میچز میں 3 کھلاڑیوں کو زخمی کرکے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے دھواں دار اسپیل کرکے انگلش ٹیم کو خبردار کردیا، پریکٹس میچ میں فاسٹ بولر نے 3 کھلاڑیوں کو زخمی کیا۔

ڈربی میں جاری پریکٹس میچ میں گزشتہ روز نسیم شاہ نے اوپنر امام الحق کو انجرڈ کیا جس کے نتیجے میں وہ اسپتال پہنچ گئے تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں ہے وہ کل بیٹنگ کے لیے میدان میں اترسکتے ہیں۔

اس سے قبل نسیم شاہ نے اوپنر عابد علی دوران فیلڈنگ انجرڈ ہوکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

تجربہ کار بلے باز فواد عالم بھی نسیم شاہ کے طوفانی گیندوں کا سامنا نہیں کرسکے اور انجرڈ ہوگئے، فواد عالم نے بعدازاں بیٹنگ کا سلسلہ شروع کیا۔

اسی طرح نسیم شاہ نے تیز گیندوں سے ایک اور بلے باز اسد شفیق کو پریشان کیا لیکن مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے فاسٹ بولر کی گیندوں کا بہادری  سے سامنے کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز 5 اگست سے شروع ہوگی، دوسرا ٹیسٹ 13 اور فائنل ٹیسٹ 21 اگست سے کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے ددرمیان ٹی ٹوینٹی سیریز اولڈ ٹریفورڈ میں 28، 30 اور یکم ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

Comments

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں