معمر رانا کو نشے کی لت ان کی بیوی کی وجہ سے لگی، ناصر ایب کا دعویٰ
معروف رائٹر ناصر ادیب نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار معمر رانا کو نشے کی لت ان کی بیوی کی وجہ سے لگی ہے۔
حالیہ پوڈ کاسٹ میں فلم رائٹر ناصر ادیب نے معمر رانا کی موجودہ صورت حال پر اظہار خیال کیا اور ان کے کیریئر کے زوال کی وجوہات بیان کیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر انسان شہرت کو سنبھال نہیں پاتا جو لوگ اپنی کامیابی کو صحیح طریقے سے نہیں سنبھالتے وہ مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔
ناصر ادیب کا کہنا ہے کہ میرے مطابق معمر رانا بھی ایسی صورت حال سے گزرے اور وہ اپنی شہرت کو برقرار نہیں رکھ پائے۔
یہ پڑھیں: معمر رانا کی متنازع ویڈیو کے بعد ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ماضی میں معمر رانا کی اہلیہ بھی ان کی زندگی کے کچھ منفی پہلوؤں میں پیش پیش رہی ہیں، وہ مبینہ طور پر گاڑی میں شراب تیار کرکے سیٹ پر بھجواتی تھیں جس کی وجہ سے انہیں یہ عادت لگی ہے۔
ان کا دعویٰ ہے کہ اداکار کی بیوی نے بھی انہیں نشے کا عادی بنانے میں کردار ادا کیا۔
ناصر ادیب نے مزید کہا کہ یہ تمام وجوہات مل کر ان کے کیریئر کے زوال کا باعث بنیں۔ واضح رہے کہ اس معاملے پر ابھی تک معمر رانا یا ان کی اہلیہ کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب اداکارہ میرا نے کہا کہ معمر رانا ہماری فلم انڈسٹری کی پہچان بن گئے ہاں میں نے کہا تھا کہ وہ جان بوجھ کر خود کو تباہ کرچکے ہیں لیکن ہماری انڈسٹری میں بھی بہت سے لوگ ہین جو سائیکو یا دشمن ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


