منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

لگتا ہے نواز شریف کے خلاف پھر سازش شروع ہوگئی، سینیٹر ناصر بٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر ناصر بٹ کا کہنا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ نواز شریف اور ان کی حکومت کے خلاف پھر سازش شروع ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو الشفا اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد ن لیگی سینیٹر نے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جہاں جانا تھا وہاں چلے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوں لگتا ہے کہ نواز شریف اور ان کی حکومت کے خلاف پھر سازش شروع ہوگئی ہے۔

سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ بار بار نواز شریف کے خلاف سازش ہوتی ہے اور وہ ہر بار واپس آجاتے ہیں اور سازشی پیچھے رہ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ پڑھیں: سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم

کیس کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹم نعیم افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی اور عمران خان کو آج ہی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کے ذاتی ڈاکٹر فیصل سلطان اور بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان کو بھی ان کے ہمراہ اسپتال میں ہونے کی اجازت دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے ہفتے میں ایک دن ان کے اہلخانہ کی ملاقات کرنے کا بھی حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک اسپتال میں رہنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں