تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

فوادچوہدری کے ‘میچ’ پر ناصر حسین شاہ کا ردعمل

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری اپوزیشن کو کرکٹ میچ مفت میں دکھانےکی زحمت نہ کریں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام اب عمران خان کا نوکانفیڈینس میچ منعقدکر رہے ہیں عمران خان کی کابینہ کو ٹی 10 میچ ہم فری میں دکھائیں گے، شاہ محمود پیپلز پارٹی سے 15 سال کا حساب مانگتے پھر رہے ہیں تو شاہ محمود قریشی پہلے5سال ہمارے ساتھ تھا اس کا حساب خود دیں۔

انہوں نے سوالات اٹھائے کہ کیا زرداری صاحب کےدورکی خارجہ پالیسی کامیاب تھی یا عمران خان کی؟ کیا پاکستان زرداری صاحب کے دورمیں تنہا تھا یا نیازی دورمیں تنہا ہے؟ کیا عوام آصف زرداری کے دورحکومت میں خوشحال تھی یااب ہے؟ کیاسیاسی استحکام پیپلز پارٹی کے دورمیں بہتر تھا یا اب ہے؟

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو پتا ہے وہ ناکام وزیر اعظم کے وزیرہیں شاہ محمود قریشی کی اہلیت پہلے تھی نہ اب ہے یہ آصف زرداری کی بصیرت تھی کہ پاکستان دنیا کیساتھ شانہ بشانہ چل رہا تھا یہ آصف زرداری کے دورحکومت میں عوام خوشحال ،سیاسی استحکام تھا وزیر خارجہ کے سندھ میں مرید ہوں گے مگر وہ تومحترمہ کے جیالے بن چکے۔

Comments

- Advertisement -