The news is by your side.

Advertisement

‏’ٹک ٹاکر نے شوبازی کی، سازش عنقریب بے نقاب ہو گی‘‏

وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر نے شوبازی کی ہے عورت قابل احترام ‏ہیں ایک سازش کی گئی عنقریب بے نقاب ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فردوس شمیم کااستعفی دینے ‏کا اعلان ساتھیوں کے روئیے کی وجہ سےہے اسمبلی میں چارپائی اور بینڈ باجے کو لایا جارہا ہے ‏چاہتے ہیں فردوس شمیم ساتھ رہے لیکن فیصلہ کر لیا ہےتو جلدی عمل کریں۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ ارکان کے اسمبلی میں آنے پر پابندی نہیں تھی یہ ون ٹائم پارٹی ہے ان کو ‏دوبارہ نہیں آنا، ضمنی الیکشن میں انہیں معلوم ہوگا ،عوام نےانہیں مسترد کر دیا ہے تمام ضمنی ‏انتخابات میں انہیں شکست ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا عام آدمی دو وقت کی روٹی آرام سےکھا سکتا ہے؟غیرقانونی تعمیرات روکنے ‏کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے کوشش ہےملیرایکسپریس وےپر کم سےکم لوگ متاثرہوں عوام ‏کی بہتری کیلئے روڈ بنارہےہیں، تنگ کرنے کیلئے نہیں کوشش ہوگی ملیر ایکسپریس وےپرکم سےکم ‏پیسے خرچ ہوں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے اربن فارسٹ کو مزیدبہتر کریں گے 64 ہزار سے زائد ‏پودے لگے ہیں، بارشوں میں نقصان پہنچاہے ملیر کی طرف بھی اربن فارسٹ شروع کیا جارہا ہے، ‏ہزاروں کی تعداد میں پودے ہیں، شعبدہ باز یہاں آکر دیکھ لیں شعبدہ باز بھی یہاں آکر پودا لگاکر ‏اپنا حصہ ڈالیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں