منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

حارث رؤف پر جرمانہ : ناصرحسین شاہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کے صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ نے قومی کرکٹر حارث رؤف پر عائد جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ نوجوان کرکٹر بہادر ہیں، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

بھارت کیخلاف ایشیا کپ کے میچ میں حارث رؤف نے 0-6 کا اشارہ کیا تھا جبکہ صاحبزادہ فرحان نے اپنی ففٹی کی سیلیبریشن پر بیٹ کو بندوق کی طرح لہرایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی پیشی کا فیصلہ سنا تے ہوئے قومی کرکٹر حارث رؤف پر جرمانہ عائد کردیا، انہیں اشارے کرنے پر وارننگ بھی دی گئی۔

nasir shah

اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان کو صرف وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا، کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کو لیول ون جرم کا مرتکب قرار دیا۔

جرمانے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل 

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کی جانب سے حارث رؤف پر 30 فیصد جرمانہ اور صاحبزادہ فرحان کو وارننگ دینے سے متعلق فیصلے پر اپنے ردعمل میں آئی سی سی کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا، انہوں نے کہا ہے کہ بیلنسنگ ایکٹ کی وضاحت کے لیے آئی سی سی کو اور کتنا وقت چاہیے؟

آئی سی سی میچ ریفری نے بھارتی کپتان سوریا کمار کو سیاسی بیان بازی پر میچ فیس کا تیس فیصد جرمانہ عائد کیا اور پھر پاکستانی کھلاڑی پر بھی جرمانہ لگادیا گیا مگر اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو خوش کرنے کے لیے حارث پر جرمانہ عائد کیا؟

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں