سکھر: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر کام جاری ہے انفرا اسٹرکچر بہتر کررہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن شہر ہے جہاں بارش کی وجہ سے ڈرینج کو نقصان ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے سے جانیں جاتی ہیں، قوانین جانوں کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پہلا چالان کسی نے نہیں بھرنا یہ ایک طرح کی وارننگ ہوگی، اگر کوئی خلاف ورزی کرتا ہے تو چالان بھرنا ہوگا۔
یہ پڑھیں: کراچی آتا ہوں تو یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، وفاقی وزیر
وزیر بلدیات نے کہا کہ پیپلزپارٹی پورے پاکستان کی جماعت ہے، ہمارے لیے سب سے زیادہ پاکستان اہم ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت اور عوام کی بات کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت ساری چیزوں پر ہمیں اعتراضات ہیں، میں ایک سیاسی ورکر ہوں، پیپلزپارٹی کسی صوبے یا قوم کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں دے گی۔
ناصر حسین شاہ نے کہا چیزوں کو ڈائی ورٹ کرکے ایک شوشہ چھوڑا جاتا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عدالتی احکام پر عملدرآمد کیا جائے۔


