منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی زیادہ نشستیں جیتی ہے، میئر کراچی ہمارا آنا چاہیے: ناصر حسین شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کا مئیر پیپلز پارٹی کا آنا چاہیے کیونکہ ہماری پاس سیٹیں زیادہ ہیں، مئیر بنانے کا حق ہمارا ہے۔

سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی خام خیالی ہے کہ سب سے زیادہ ووٹ ان کو ملے، پہلے یہ کہتے تھے الیکشن کروائیں اور پھر چاروں ڈویژن میں ہار گئے، خرم شیر زمان تو اپنی یوسی بھی نہ جیت سکے۔

ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں خیبر پختونخوا اور دوسری جگہ پر بھی ان کا یہی حال ہوگا، ہر جگہ ہر الیکشن میں عوام ان کو مسترد کریں گے، خراب معاشی حالت نااہل پی ٹی آئی کے اقدامات کی وجہ سے ہوئے جو قوم بھگت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری پر انہوں نے دہشت گردی کا الزام لگا دیا حالانکہ کئی دہشتگروں کو عمران خان کے دور حکومت میں چھوڑا گیا، دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ ہمیشہ وہی رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں