تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جنگ کے بجائے امن کے لئے سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، ناصرجنجوعہ

اسلام آباد : مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ہمیں جنگ کے بجائے امن کے لئے سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، امریکا اور افغانستان کے ساتھ تعاون پر مبنی فریم ورک پر کام کرنا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں امریکی میڈیا کے 4 رکنی وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، مشیرقومی سلامتی نے وفد کو علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کیا۔

ناصر جنجوعہ نے زمینی حقائق جاننے کیلئے پاکستان آمد پر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے وفد کو موجودہ صورتحال سمجھنے میں مدد ملے گی۔

مشیر قومی سلامتی کا 1979 اور نائن الیون کے بعد سیکیورٹی فورسز کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہنا تھا کہ عسکری حکمت عملی نے افغان معاشرے کو ہمیشہ زخم دیئے، طاقت کے استعمال سے محبت کی کہانیاں پیدا نہیں ہوتیں، ہمیں جنگ کے بجائے امن کے لئے سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

 ہم امریکا اور افغانستان کے ساتھ تعاون پرمبنی فریم ورک پرکام کرنا چاہتے ہیں۔ ناصر جنجوعہ نے مزید کہا کہ ہمیں مجموعی طور پرامن کو فروغ دینا چاہیےتاکہ اس پیچیدہ تنازع کو ختم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ افغان صدر کی طالبان کوسیاسی مصالحت کی پیشکش ایک مثبت قدم،قابل تعریف ہے، پاکستان بھی ایک طویل عرصے سے سیاسی مصالحت پر اسرار کر رہا تھا کیونکہ پاکستان خطے کے ملکوں کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ امریکا اور مغربی ممالک خطے کی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے مثبت کردار ادا کریں۔ امریکی میڈیا کے وفد نے ملاقات کو مفید قرار دیتے ہوئے مشیر قومی سلامتی کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -